Shoaib Akhtar

شعیب اختر کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا

لاہور (سحر نیوز) شعیب اختر(Shoaib Akhtar) کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنا دیا گیا، نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی درخواست پر راولپنڈی ایکسپریس نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا جسے قبول کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق اور مایہ ناز کرکٹر شعیب اختر (Shoaib Akhtar) کو پاکستان کی کرکٹ کی بہترین کیلئے اہم ذمہ داری مل گئی ہے۔

یہ بھی پّڑھیں. زعیم حسین قادری نے پارٹی میں واپسی کا اشارہ دے دیا

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر (Shoaib Akhtar) نے بتایا کہ انہیں پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کا فون آیا تھا۔ وسیم اکرم نے شعیب اختر سے درخواست کی کہ وہ انڈر 19 انڈر 16 کرکٹرز کو تربیت دیں۔ شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی درخواست پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ وہ اس ذمے داری کیلئے تیار ہیں، تاہم انہیں انڈر 19 کا کوچ بنایا جائے۔ شعیب اختر نے بتایا ہے کہ وسیم اکرم نے انہیں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی حامی بھر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں