لاہور (سحر نیوز) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے موڈ سونگز ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ ان کی طبعیت بہت خراب ہے اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے۔ان کو یہ اطلاع مل گئی تھی کہ شاید طیب اردگان (Turkish President) نواز شریف سے قرابت داری کا واسطہ دے کر عمران خان کو منانے میں کامیاب ہوجائیں کہ وہ ایک این آر او کی سطح پر نواز شریف کو ترکی بھیجنے پر راضی ہو جائیں لیکن عمران خان صاحب نے انکار کیا۔
عامر لیاقت نے مزید کہا کہ مریم نواز جب آخری بار نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کر کے واپس آئیں تھیں تو وہ بہت خوش تھیں۔
یہ بھی پڑھیں. اعظم سواتی کے اثاثوں کی تحقیقات کا معاملہ ایف بی آر کو بھجوانے کا حکم
وہ خوشی تو سب کو یاد ہو گی کیونکہ اسی خوشی میں مریم نواز نے اپنے والد سے کہا تھا کہ عمران خان ترکی (Turkish President) جا رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ طیب اردگان کی بات مان لیں لیکن عمران خان نے وہ بات نہیں مانی۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم یہ این آر او نہیں دے سکتے۔عمران خان نے واضح طور پر پیغام دیا جس کے بعد مریم نواز اینٹی ڈپریسنگ گولیاں دوبارہ کھا رہی ہیں اور مریم نواز بیچاری پریشان ہو گئی کہ میں دوبارہ ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہوں۔خیال رہے مریم نواز نے جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کی تھی اس موقع پر وہ بہت خوش دکھائی دے رہی تھیں۔مریم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل سے ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بہت خوش اور مطمئن دکھائی دے رہی تھیں۔ (Turkish President)