secret bank accounts

پاکستان تحریک انصاف کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس کا انکشاف

اسلام آباد (سحر نیوز) : پاکستان تحریک انصاف کے 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس (secret bank accounts) کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمشین آف پاکستان میں ایک رپورٹ جمع کروائی جس میں انکشاف کیا گیا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں 18 خفیہ بینک اکاؤنٹس (secret bank accounts) استعمال کررہی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں شیڈول بینکوں سے حاصل کی جانے والی معلومات جمع کروائیں جس میں یہ انکشاف ہوا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے ملک کے مختلف شہروں میں کل 26 بینک اکاؤنٹس ہیں لیکن الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی معلومات میں صرف 8 کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے دیگر 18بینک اکاؤنٹس جعلی یا غیر قانونی اکاؤنٹس کے زمرے میں آتے ہیں کیوں کہ حکومتی جماعت نے ان اکاؤنٹس کو قانون کے تحت الیکشن کمشین آف پاکستان میں جمع کروائی گئی سالانہ آڈٹ رپورٹ میں ظاہر نہیں کیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائی گئی اسٹیٹ بینک کی جانب سے سالانہ آڈٹ رپورٹ کے ساتھ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صداقت اور درستگی کا سرٹیفکیٹ بھی موجود تھا ۔

یہ بھی پڑھیں. مارچ میں امریکی ڈالر 80 روپے کا ہو جائے گا

یہ سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہر سیاسی جماعت کے سربراہ کے لیے قانونی طور پر لازمی ہوتا ہے۔لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ میں خفیہ اکاؤںٹس (secret bank accounts) کے انکشاف کے بعد حکومتی جماعت کے لیے قانونی مسائل بننے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیداران ان اکاؤنٹس کے مرکزی یا شریک دستخط کنندہ بھی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان بینک اکاؤنٹس (secret bank accounts) ، جن میں سے 2 کراچی جبکہ ایک ، ایک پشاور اور کوئٹہ میں موجود ہے ، کی تفصیلات ڈائریکٹر جنرل برائے قانون کی سربراہی میں گذشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانچ پڑتال کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھیں۔ ان تفصیلات کے سامنے آنے کے بعد حکومتی جماعت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں