Javed Iqbal

وزیراعظم کو استحقاق نہیں کہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہ کریں،چیئرمین نیب

لاہور(سحر نیو) چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال (Javed Iqbal) نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو یہ استحقاق حاصل نہیں ہے کہ وہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہیں کرسکتے،کہا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کی توہین کردی،پہلے دن کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔انہوں نے آج یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ چیئرمین نیب (Javed Iqbal) نے وزیراعظم کی توہین کردی۔
توہین کا لفظ استعمال کرنے والے سادہ لوح ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی توقیر اور عزت میں اضافہ ہوا ہے۔عالمی سطح پر تاثر گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کیلئے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ثابت ہوا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ہے۔ آج تک حزب اقتدار سے رعایت کرنے کا نیب پر دباؤ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں. سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی 13 جنوری بروز امریکہ پہنچیں گئے

قائد حزب اختلاف جب آئین اور قانون کے تحت نیب کی کاروائی کا حصہ بن سکتا ہے تووزیراعظم کو یہ استحقاق حاصل نہیں ہے کہ وہ نیب کی کاروائی کا سامنا نہیں کرسکتے۔ ۔پہلے دن کہا تھا کہ اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بھی نعرہ تھا کہ وہ پاکستان سے بدعنوانی ختم کریں گے۔ نیب کا یہ عملی اقدام ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا۔
واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ نیب (Javed Iqbal) کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے، دنیا اس پر ہنس رہی ہے، نیب کو وزیراعظم کیخلاف کیس ختم کر دینا چاہئے، مسلم لیگ (ن) والوں کے بڑے این آر او کی بات کررہے ہیں، ہر بات ٹی وی پر آ کر نہیں بتا سکتے، اعظم سواتی نے ایک گائے کھلنے پر استعفیٰ دیدیا اور کیا کریں، یہاں 16،16 افراد کو قتل کر کے لوگ وزیراعلیٰ رہے ہیں، ماڈل ٹائون کے ملزمان سوٹ، ٹائی لگا کر پارلیمنٹ آتے ہیں ان کو جیل میں ہونا چاہئے۔
وفاقی وزیر فواد حسین نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف نیب کے ہیلی کاپٹر کیس کے حوالے سے سوال پر کہا کہ وزیراعظم کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں لگایا گیا، نیب کی جانب سے بنائے گئے کیس پر دنیا ہنس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب (Javed Iqbal) کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو وزیراعظم کیخلاف کیس ختم کردینا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں