Senator Mushahidullah

مشاہد اللہ نے نواز شریف کو جیل بھیجنے کی وجہ بتا دی

لاہور(سحر نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان (Senator Mushahidullah) کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست کو صراط مستقیم پر چلانے کی وجہ سے نواز شریف جیل میں ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس پارٹی کے سربراہ ہیں جسے حکومت میں ہونا چاہئیے تھا۔جن کو ملک پر مسلط کیا گیا ہے اس سے ملک کو شدید نقصان ہوا ہے۔
مشاہد اللہ خان (Senator Mushahidullah) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی اور معاشی قوت بنانے میں نواز شریف کا کردار ہے۔نہ نواز شریف سر جھکائے گا اور نہ ہی ان کے کروڑوں ساتھی۔مشاہد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جو کل کہتا تھا میں کسی کے سامنے ہاتھ نہیں چلاؤں گا وہ آج ہر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلا رہا ہے۔ہر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے ہر ملک کی بے توقیری ہوئی۔

جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جیل میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں. کھوکھر برادران کیخلاف گھیرا مزید تنگ، جائیدادوں کا ریکارڈ طلب

سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد جیل میں ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔نواز شریف کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کی سپیشل برانچ سے رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔نواز شریف کی سیکورٹی پر 150کمیرے پہلے ہی لگائے گئے تھے تاہم اب کمیروں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیاگیا ہے۔ سپریڈنٹ کوٹ لکھپت جیل خود کمیروں کی مانیٹرنگ کریں گے۔
۔خیال رہے منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل سے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آئی تھی کہ کوٹ لکھپت جیل میں موجود نواز شریف کی صحت بگڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں موجود ہیں جہاں وہ العزیزیہ ریفرنس میں ملنے والی سزاکاٹ رہے ہیں۔ شدید ٹھنڈکی وجہ سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت بگڑی۔ (Senator Mushahidullah)
انکو تیز بخار،سر درد اور زکام کی شکایت ہے۔انکی طبیعت کو مد نطر رکھتے ہوئے جیل کے معالج سے انکا چیک اپ کروایا جانا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے اس کے لیے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جیل حکام کو درخواست دی ہے کہ انکو انکے ذاتی معالج سے طبی معائنہ کروانے کی اجازت دی جائے. دوسری جانب منگل کے روز سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں انکی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی جو آدھا گھنٹہ تک جاری رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں