Asif Ali Zardari

پی ٹی آئی نے آصف علی زرداری کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس واپس لے لیا

اسلام آباد (سحر نیوز) : پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری (Asif Zardari) کے خلاف دائر کیا گیا نا اہلی کا ریفرنس واپس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر کیا گیا نااہلی ریفرنس واپس لے لیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک اںصاف کی رہنما خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری (Asif Zardari) کے خلاف مصدقہ شواہد ملے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے کر جاؤں گا۔ واضح رہے کہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوتا ہے۔

لیکن آصف علی زرداری (Asif Zardari) نے اپنے اثاثہ جات میں اپارٹمنٹ ڈکلئیر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں. ملتان کا نیا سلطان

!!آصف علی زرداری امریکہ میں ایک اپارٹمنٹ کے مالک ہیں۔ آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی پر آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریفرنس دائر کریں گے۔ جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا، ریفرنس کے متن میں سابق صدر آصف زرداری کے امریکہ میں اپارٹمنٹ چُھپانے کو جواز بنایا گیا۔

ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری (Asif Zardari) نے گوشواروں میں یہ اپارٹمنٹ ظاہر نہیں کیا، آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت تمام اثاثے ظاہر کرنا لازم ہے ، اثاثے چھپانے پر آصف زرداری رکن اسمبلی رہنے کے اہل نہیں لہٰذا ان کی رکنیت معطل کر کے انہیں نا اہل کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریفرنس واپس لیے جانے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں