Saqib Nisar

چیف جسٹس نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد (سحر نیوز) چیف جسٹس (Saqib Nisar) نے ریٹائرمنٹ سے قبل ایک خواہش کا اظہار کر دیا سپریم کورٹ آف پاکستان نے نئی گاج ڈیم کی تعمیر کیس ۔تفصیلات کے مطابق میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر توانائی عمر ایوب کو منگل کے روز طلب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے دو رکنی بنچ نے نئی گاج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے د وران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی سمیت دیگر فریقین پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سی ڈیبلیو کی میٹنگ میں ڈیم کی تعمیر کرنے کی سفارش ایاکنکنگ کو کر دی گئی ہے۔بنچ کے سربراہ نے بتایا کہ اس طرح تو یہ معاملہ ایکنک میں جا کر پھنس جائے گا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ پیر تک سی ڈی ڈبلیو کے اجلاس میں منٹس میں پیش کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس (Saqib Nisar) نے ریمارکس دئیے کہ میری خواہش تھی کہ میرے ہوتے ہوئے معاملہ حل ہو جاتا مگر بعض خواہشیں خواہشیں رہ جاتی ہیں۔بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا ابھی ایک ہفتہ باقی ہے۔خیال رہے چیف جسٹس آف پاکستانمیاں ثاقب نثار رواں ماہ ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار کے بعد جسٹس آصف سعید کھوسہ پاکستان کے اگلے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں. منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے، وزیر خزانہ

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار (Saqib Nisar) کی ریٹائرمنٹ کے حوالے فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری کو ہوگا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق فل کورٹ ریفرنس 17 جنوری دن 11.30 بجے سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر ایک میںہوگا۔ ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے اٹارنی جنرل پاکستان,پاکستان بار کونسل کے وائس چیرمین ،ْسپریم کورٹ بار کے صدر اور جسٹس آصف سعید کھوسہ خطاب کریں گے۔ترجمان کے مطابق فل کورٹ ریفرنس سے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خطاب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں