Khaleda Hussein

معروف افسانہ نگار خالدہ حسین انتقال کر گئیں

اسلام آباد د(سحر نیوز) معروف افسانہ نگار خالدہ حسین (Khaleda Hussein) رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔خالدہ حسین کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی۔خالدہ حسین کی نماز جنازہ ٹیپو مارکیٹ جی ایٹ میں ادا کی جائے گی۔

خالدہ حسین (Khaleda Hussein) کے انتقال پر مخلتف ادبی و سماجی شخصیت سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ادب کے لیے افسانہ نگار خالدہ حسین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں. وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی دبئی کے بعد امریکہ میں جائیداد

خالدہ حسین (Khaleda Hussein) اردو افسانے کا ایک اہم اور نمایاں نام تھیں۔خالدہ حسین 18 جولائی 1938ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں تھیں۔خالدہ حسین نے 1954ء میں لکھنے کا آغاز کیا تھا۔۔خالدہ حسین کی کتابوں میں کا غذی گھاٹ،جینے کی پابندی،میں یہاں ہوں شامل ہیں۔حکومت پاکستان نے خالدہ حسین کو 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارگردگی عطا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں