اسلام آباد: (سحر نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر (Asad Umar) نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں نئے ٹیکس لگیں گے۔
صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر خزانہ اسد عمر (Asad Umar) نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی شرائط سخت ہیں اور ناقابل قبول ہیں، پوری دنیا میں ہمیں ایک بھی ایسا اکانومسٹ نہیں ملا جس نے کہا ہو آپ یہ پیکچ تسلیم کرلیں اس لیے جیسے ہی اچھا پروگرام فائنل ہوگا توآئی ایم ایف سےمعاہدہ کرلیں گے۔
اسد عمر (Asad Umar) نے بتایا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے قرض پر بھی کوئی شرائط نہیں ہیں البتہ سعودی عرب اور یواے ای سے ملنے والے قرض پر سود ادا کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دوست ممالک سے ملنے والی رقم اِس سال کا خسارہ پورا کرنے کیلیے کافی ہے، اسد عمر
یہ بھی پڑھیں.پی ٹی آئی سرکار نے قرض لینے کے تمام پرانے ریکارڈز توڑ دیے، اسفندیار ولی
وزیر خزانہ (Asad Umar) نے کہا کہ معاشی ترقی کےلیےاہم فیصلےکررہےہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ، پی ٹی آئی کے پہلے 4 ماہ میں افراط زرمیں0.4 فیصداضافہ ہوا جب کہ درآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ کم ہورہا ہے۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ بجلی اورگیس کی قیمتیں صرف امیروں کےلیےبڑھائی گئیں، بجلی و گیس کے ٹیرف میں اضافہ کم آمدنی والوں کے لیے نہیں کیا گیا۔