Hamza Shahbaz

نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

لاہور (سحر نیوز) نیب نے حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردیں، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالہ تعمیر کروانے کے کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالے کی تعمیر کا ریفرنس جلد دائر کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں.سانحہ حویلیاں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی

اس سلسلے میں نیب نے تمام لوازمات مکمل کر لیے ہیں۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ ریفرنس میں حمزہ شہباز کو شریک ملزم قرار دیا جائے گا۔ اسی باعث حمزہ شہباز کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر (Hamza Shahbaz) حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ممکنہ طور پر رمضان شوگر مل ریفرنس دائر ہوتے ہی حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے رمضان شوگر مل کیلئے سرکاری خزانے سے نالے کی تعمیر کا ریفرنس جلد دائر کر دیا جائے گا۔
اس سلسلے میں نیب نے تمام لوازمات مکمل کر لیے ہیں۔ چئیرمین نیب کی منظوری کے بعد سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا جائے گا۔ ریفرنس میں حمزہ شہباز کو شریک ملزم قرار دیا جائے گا۔ اسی باعث حمزہ شہباز کو گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر (Hamza Shahbaz) حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ممکنہ طور پر رمضان شوگر مل ریفرنس دائر ہوتے ہی حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں