Havelian tragedy

سانحہ حویلیاں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی

حویلیاں (سحر نیوز) سانحہ حویلیاں (Havelian tragedy) کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی، 2 برس قبل ایبٹ آباد کی تحصیل میں پیش آئے سانحے میں پی آئی اے کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمیشد سمیت 48 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، تحقیقاتی رپورٹ میں پی آئی اے کے مرمتی شعبہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 2 برس کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بالآخر سانحہ حویلیاں (Havelian tragedy) کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
تحقیقات رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں۔ سانحہ حویلیاں (Havelian tragedy) کی تحقیقاتی رپورٹ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے کے مرمتی شعبہ کو حادثے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چترال سے اسلام آباد کی پرواز کے دوران حویلیاں کے قریب پہنچنے پر طیارے کی ٹربائن کا بلیڈ اتر گیا تھا۔

طیارے کی ٹربائن کا بلیڈ اتر جانے کے باعث ناصرف ٹربان بند ہوئی، بلکہ طیارے کا انجن بھی بند ہوگیا۔

اسی طیارے کو قابو میں نہ کیا جا سکا اور طیارہ حویلیاں کی پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا۔ رپورٹ میں مزید تشویش ناک انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ طیارے کی ٹربائن کے بلیڈ قوائد کے مطابق 10 ہزار گھنٹے کی پرواز کے بعد تبدیل کیے جاتے ہیں۔ تاہم حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ 10 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر کر چکا تھا، تاہم اس کے باوجود پی آئی اے کے مرمی شعبہ نے طیارے کی ٹربائن کے بلیڈ تبدیل نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں.ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

پی آئی اے کے مرمتی شعبہ کی اسی غفلت کے باعث طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ واضح رہے کہ 2 برس قبل 7 دسمبر 2016 کو اسلام آباد سے چترال آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کی پہاڑیوں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس طیارے میں معروف مذہبی اسکالر جنید جمیشد، ان کی اہلیہ سمیت 48 افراد سوار تھے۔ حادثے میں جہاز میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں