اسلام آباد (سحر نیوز) ڈرگ ریگولر اتھارٹی نے ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں (prices of medicines) میں اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو ساز کمپنیوں کی جانب سے گزشتہ کئی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔جس کے لیے کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ ریگلولر اتھارٹی نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تعلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفیکشنن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق مختلف ادویات کی قیمتوں (prices of medicines) میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے اور یہ اضافہ دوا کی پیکنگ پر تحریر کرنا ہو گا۔ واضح رہے اکتوبر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے 250 ادویات کی قیمت میں 10 سے 30 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں.معروف افسانہ نگار خالدہ حسین انتقال کر گئیں
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دی گئی ان میں کینسر ، ڈائلسز، گردوں کے علاج،اینٹی بائیوٹک، سانس، الرجی،ملٹی وٹامن کی ادویات شامل تھیں۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے احکامات پر ہارڈ شپ کیس کے تحت 450 سے زائد ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں 250 ادویات کی قیمتوں میں 10تا 30 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔
ادویات کی قیمت (prices of medicines) میں مذکورہ اضافہ ڈرگ پرائسنگ پالیسی کے تحت سالانہ اضافے کے علاوہ تھا۔ڈرگ پرائس پالیسی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیاں ادویات کی قیمتوں (prices of medicines) میں سالانہ افراط زر شرح کے مطابق 50اور 70 فیصد تک کا اضافہ کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ادویات اور کارڈیک سٹنٹ کے مقدمے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو 12 ہفتے میں 450 ادویات کی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لینے کے احکامات دئیے تھے،ڈرگ ریگولر اتھارٹی 450 سے زائد ادویات کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر کے حتمی منظوری کے لیے وزارت قومی صحت اور وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔