Sheikh Rashid

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کرمجھے شامل کیاجائے، شیخ رشید

لاہور: (سحر نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔

یہ بھی پڑھیں. نواز شریف، زرداری سے معاملہ طے کرنے کیلئے شدید دباؤ ہے، فواد چوہدری

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید (Sheikh Rasheed) نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔ مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید (Sheikh Rasheed) کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی۔ (Sheikh Rasheed)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں