بھارت لائن آف کنٹرول پہ بسنے والے بے گناہ کشمیریوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر ان کے جزبہ آذادی کو ختم نہیں کر سکتا۔محمد مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi)
آذاد کشمیر کے سابق وزیر تعلیم و نائب صدر پیپلز پارٹی آذاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) نے لائن آف کنٹرول پہ بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے
انھوں نے اپنے رد عمل میں کہا ہے بھارت متعدد بار سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوے شہری آبادی پہ فائرنگ کرتا آیا ہے
جو بھارت کی بزدلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) نے کہا بھارت کی یی بھول ہے کہ وہ لائن اف کنٹرول پہ بسنے والے لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر آذاد کشمیر کو تحریک آذادی کشمیر کی حمایت سے روک لے گا
انھوں نے کہا بھارتی جارخانہ اقدامات سے آذاد کشمیر کے تمام شہریوں اور باالخصوص لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے
انھوں نے کہا بھارتی فوج کی کاروائیوں کا موثر جواب دینے اور آذاد کشمیر کے لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کرنے پر پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے
آذاد کشمیر کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ مادو وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے
بھارتی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےخطہ میں امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں
مطلوب انقلابی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فوج کی وحشیانہ اور بلاامتیاز فائرنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوے بھارت کو جنگی جنون پیدا کرنےسے روکے
انھوں نے کہا بھارت کی ہٹ دھرمی سے کسی بھی وقت حالات خراب ہو سکتے ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری بھارت پہ عائد ہو گی
انھوں نے کہا کشمیری عوام نے ہمیشہ بھارتی جارحیت کا دلیری سے مقابلہ کیا
بھارت جمہوریت کے نام پہ سیاہ دھبہ ہے
جو تحریک آذادی کشمیر کے خوف کے خوف سے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بسنے والے کشمیریوں پہ بھاری ہتھیار اور بیلٹ گنوں کا استعمال کر رہا ہے
یہ بھی پڑھیں.سابق وزیر تعلیم محمد مطلوب انقلابی 13 جنوری بروز امریکہ پہنچیں گئے
انھوں نے کہا دنیا بھر میں کشمیریوں پہ ہونے والے مظالم کو اجاگر کر کہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے
مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) حکومت آذاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کشمیریوں کو فوری طبعی سہولت دے اور ان کے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرے اور فی الفور مالی مدد کرے
مطلوب انقلابی نے کہا کہ آذاد کشمیر کی موجودہ حکومت لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والے لوگوں کو سڑکوں ہسپتالوں سکولز اور عمارات کی سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکی ہے
انھوں نے کہا پی پی دور حکومت میں کھوئیرٹہ میں لائن آف کنٹرول کے علاقہ جات جس میں چتر بھینس گالہ کس جمیری کھڈ مٹی دھڑہ ندی سوہانہ جو باالکل لائن آف کنٹرول کے قریب ہیں جو آئے روز بھارتی جارحیت کا نشانہ بنتے ہیں
ان لوگوں کی سہولیات کے لیے پختہ سڑکیں میں نے منظور کروائ (Matloob Inqlabi)
لیکن موجودہ حکومت نے کثیر بجٹ ہونے کے باوجود ان منصوبوں پہ کام روکا ہوا ہے اور تاخیری حربے اخیتار کر رہی ہے
یہ اہم منصوبے نامکمل پڑے ہیں اور حکومت لوگوں کی گلیوں اور ہینڈ پمپ پہ بجٹ خرچ کر رہی ہے جس سے حکومتی عدم توجہ ظاہر ہو رہی ہی