Nawaz Sharif

نوازشریف سے ڈاکٹرزکوملنے کی اجازت نہ دینے پرلیگی کارکنان کا غم و غصے کا اظہار

لاہور(سحر نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نواز نے نوازشریف (Nawaz Sharif) سے ذاتی معالج کونہ ملنے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بازومیں دن بھردرد رہا، یہ انجائنا ہوسکتا ہے، نوازشریف کے معالج نے سارادن ملاقات کی کوشش کی لیکن اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نوازشریف کے بازومیں دن بھردرد رہا۔
نوازشریف کے بازومیں درد ہے یہ انجائنا ہوسکتا ہے۔ نوازشریف کے معالجوں نے سارادن کوشش کی لیکن ڈاکٹرز کو جیل حکام نے نوازشریف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف (Nawaz Sharif) کی پیچیدہ میڈیکل ہسٹری کے باعث انہیں قابل اعتماد ڈاکٹر کودکھانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے جیل حکام نے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کوملاقات کی اجازت نہیں دی۔

ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ میں نے صبح سے شام تک کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا انتظار کرتا رہا۔ لیکن مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ سابق وزیراعظم کے بازومیں وقفے وقفے سے دردکی شکایت ہے۔ نوازشریف (Nawaz Sharif) د ل کے عارضے میں مبتلا ہیں اس لیے ان کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو انجائنا کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں.پاکستان میں ایمرجنسی نافذ ہونے والی ہے؟

فوری علاج نہ کیا گیا تو نوازشریف کی صحت سے متعلق کوئی بھی خطرناک صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ جیل حکام نے میری شام کو جیل کے ڈاکٹر سے بات کروائی۔ مجھے کہا گیا ہے کہ آپ پیر کو ملاقات کر لینا۔ لیکن میرے خیال میں نوازشریف کا فوری طبی معائنہ کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر نوازشریف (Nawaz Sharif) کا فوری چیک اپ کے بعد علاج نہ کیا گیا توان کی صحت اور زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں