اسلام آباد (سحر نیوز) نواز شریف (Nawaz Sharif) کی ایک ماہ تک رہائی ہو جانے کی پیشن گوئی، پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے نواز شریف ایک دو ماہ میں باہر آ جائیں گے، آصف زرداری، نوازشریف سے جیل میں ملاقات نہیں کرینگے، نواز شریف (Nawaz Sharif) جیل سے باہر آئیں گے تو ملاقات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سپیکرز ہاوس میں ہوئی ،ْملاقات میں پارلیمانی امور سمیت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹیوں کو جلد فعال بنانے میں اپوزیشن اپنا کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں.مظفرآباد حکومتی سیکٹریٹ کےسامنے نوجوانوں کاانوکھا احتجاج
سپیکر اسد قیصرنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عوامی مفاد کی قانون سازی ناگزیر ہے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون سازی میں تعاون پر تیار ہے۔
سابق اپوزیشن لیڈر نے حکومت کو منی بجٹ نہ لانے مشورہ دیا۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن عوام پر بوجھ ڈالنے والے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کے درمیان ملاقات ہونی چاہیے انہوں نے کہاکہ نواز شریف (Nawaz Sharif) ابھی جیل میں ہیں، نواز شریف جب باہر آئیں گے تو ملاقات ہو جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ایک دو ماہ میں جیل سے باہر آ جائیں گے۔ جیل سے باہر آنے کے بعد ہی نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہوگی۔