Fawad Chaudhary

پیپلزپارٹی نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے‘مراد علی شاہ کو نہ ہٹایا گیا تو فاروڈ بلاک بنائیں گے. فواد چوہدری

کراچی(سحر نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری (Fawad ch) نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کوموقع دینا چاہتے ہیں کہ مراد علی شاہ سے استعفیٰ لیں‘ بلاول بھٹو زرداری ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں.کراچی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام پھونک مارتے ہیں تو عوام کا پیسہ دبئی چلا جاتا ہے.
سندھ کے عوام کا درد رکھنے والے تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ سندھ میں تبدیلی پورے پاکستان میں تبدیلی ہے اور پیپلز پارٹی کی بھرپور اکثریت صوبے میں تبدیلی چاہتے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں انہوں (Fawad ch) نے کہاکہ ملک میں تیل، ڈیزل، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور غریب کے لیے ہم نے قیمت کم کی ہے جبکہ امیروں کے لیے ان قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کر رہے ہیں اور گھبرانے والوں کی اپنی ٹانگیں کمزور ہیں جبکہ سندھ میں اس وقت کوئی وارث نہیں ہیں.

وفاقی وزیر اطلاعات (Fawad ch) نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے اور تبدیلی سندھ کے عوام کا حق ہے، جتنا پیسا سندھ کو ملا ہے اگر اس کا جائز استعمال ہوتا تو یہاں کے لوگوں کو کسی چیز کی کمی نہیں ہوتی. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے فوری طور پر میڈیا کے اشتہارات کی مد میں 50 کروڑ روپے جاری کیے، ہم نئی اشتہاری پالیسی لارہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ ہم اشتہارات اس سے مشروط کردیں کہ جو ادارے ورکروں کو تنخواہیں ادا نہیں کریں گے انہیں اشتہار جاری نہ کیئے جائیں.
ایک اور سوال کے جواب میںفواد چوہدری نے کہاکہ نیب کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف 27 لاکھ روپے کے ایک بے تکے ہیلی کاپٹر کیس پر معافی مانگنی چاہیے. انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سنجیدہ لوگ بھی تبدیلی چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی خود سندھ میں تبدیلی لے آئے، مراد علی شاہ استعفیٰ دیں، اگر ایسا نہ ہوا تو حکومت عملی اقدامات اٹھائے گی اور پیپلز پارٹی کی اکثریت ہمارا ساتھ دے گی‘ سندھ میں حکومت کی تبدیلی کے لیے فارورڈ بلاک بنائیں گے اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ہم سے رابطے میں ہیں.

یہ بھی پڑھیں.اگلی باری آصف زرداری کی ہے

وزیر اطلاعات (Fawad ch) نے کہا کہ رضاربانی مزدوررہنما بنتے ہیں، بڑی بڑی باتیں کرنے والے رضاربانی 27 سال سے سینیٹر ہیں ابھی میں اور وہ ایک ساتھ طیارے میں سفر کررہے تھے، وہ بزنس کلاس میں سب سے آگے بیٹھے تھے جب کہ میں طیارے کی اکنامی کلاس میں سفر کرکے آیا ہوں. وزیر اطلاعات نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صرف سندھ حصہ نہیں ڈال رہا، پیپلز پارٹی نے خود کو فاٹا کے اضلاع سے الگ کر دیا، کراچی کا حشر نشر ہوگیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے پیسے نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں