Shahbaz Sharif

شہباز شریف کے صاحبزادوں کے خلاف نیب کو مزید ثبوت مل گئے

لاہور(سحر نیوز) : شہباز شریف (Shahbaz Sharif) نیب کی حراست میں ہیں اور ان کی حراست کے بعد اب ان کے بیٹوں پر بھی گرفتاری اور قید کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ حال ہی میں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا ہنڈی کے ذریعے پیسے بیرون ملک منتقل کرنے کا انکشاف ہوا جس کے بعد ان کی جلد گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے دوسرے ممالک میں منتقل کئے جانے کے انکشاف کے بعد مزید گواہوں کو ڈھونڈ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ان گواہوں میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو ہنڈی کا کاروبار کرتے تھے اور جن کے ذریعے شریف (Shahbaz Sharif) خاندان نے کروڑوں روپے بیرون ممالک منتقل کئے ۔

یہ بھی پڑھیں.اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتی ہے

ذرائع کے مطابق ان نئے گواہوں میں سے چند کے بیانات قلمبند کر لئے گئے ہیں ، بیانات قلمبند کرنے کے دوران اس بات کا انکشاف بھی ہوا کہ بیرون ملک بھیجی گئی رقوم جن ممالک میں منتقل کی گئی اُن میں دبئی اور یو کے سرفہرست ہیں۔ (Shahbaz Sharif)

ذرائع کے مطابق مزید گواہوں کے بیانات آئندہ چند روز میں قلمبند کر لئے جائیں گے ۔ نیب لاہور نے گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے ۔ ہنڈی کے ذریعے رقم منتقلی کے انکشاف کے بعد اب نیب نے شہباز شریف (Shahbaz Sharif) اور ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف نئے کیسز کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے ڈرائیور سمیت متعدد ملازمین کے اکاؤنٹس سے کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز سامنے آنے پر ہی اس اسکینڈل کا انکشاف ہوا۔ دوسری جانب آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں