کراچی (سحر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب (Murtaza Wahab) کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر خود ہی دھڑے بندی ہے،تحریک انصاف کے کئی ارکان بار بار سندھ حکومت سے رابطہ کرر ہے ہیں۔
پی ٹی آئی ارکان ہماری سندھ حکومت کی حمایت کی بات کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ میں عوام کی خدمت کا جن ہے۔ناکام حکومت باتیں کم کرے اور کام کرے۔تحریک انصاف والے افراتفری اور انتشار پھیلائیں گے۔5 ماہ میں حکومت نے ہر چیز پر یوٹرن لیا ہے۔حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ کی عوام فیصلہ کر چکی ہے اب 2023تک انتظار کریں۔
اس سے قبل بھی مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب (Murtaza Wahab) کئی بار حکومت پر تنقید کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں.آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات
انہوں (Murtaza Wahab) نے کہا تھا کہ مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں کچھ نہیں کر سکتی ۔ مرتضیٰ وہاب نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہ فواد چوہدری کا کوئی بھروسہ نہیں۔ کل تک وہ آصف زرداری کے قصیدے پڑھتے تھے اور آج انہیں کے خلاف بول رہے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر وفاق میں دو عہدے ادھر سے ادھر ہوئے تو فواد چوہدری پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اتحادیوں پر کھڑی ہے ۔ ایک اتحادی پہلے کہہ چکا ہے کہ ہم حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں ۔ مانگے تانگے کی حکومت سندھ میں اپنی حکومت کی باتیں کر رہی ہے ۔ اگر اپوزیشن ادھر ادھر ہوئی تو پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو جائے گی ۔ انہوں (Murtaza Wahab) نے کہا کہ ہم اپنے دور حکومت میں 18 ویں آئینی ترمیم لائے اور صوبوں کو ان کے نام اور حقوق دیئے ۔ ہماری پارٹی جمہوری پارٹی ہے ۔ موجودہ حکومت کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرنا چاہتا ہوں کیونکہ یہ کام شیخ رشید کا ہے ۔