لاہور (سحر نیوز) : (Asif Zardari) سینئیر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ ایک احساس جنم لے رہا ہے کہ جنہیں حکومت دی گئی انہیں حکومت کرنی نہیں آتی اور جنہیں اپوزیشن دی گئی ان سے اپوزیشن نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ ہے کہ یہاں ہر وقت غیر یقینی کی کیفیت رہتی ہے اور اس کا نقصان ملکی معیشت میں بھی دیکھ رہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف جیسی سیاست شروع کر رکھی ہے۔نواز شریف اپنے اس بیانیے سے دور ہو گئے ہیں جو وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے بلند کر کے پیش کیا کرتے تھے۔سلیم صافی نے مزید کہا آصف علی زرداری (Asif Zardari) لاڈلہ بننے کی کوشش کر رہے تھے لیکن انہیں احساس ہو گیا کہ اگلی باری ان کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں.شہباز شریف کے صاحبزادوں کے خلاف نیب کو مزید ثبوت مل گئے
جب کہ دوسر ی جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری (Asif Zardari) سے معاملہ طے کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔ملک میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ایک نواز شریف اور دوسرے آصف زرداری،نواز شریف نے کاغذی کمپنیاں بنا کر منی لانڈرنگ کی جب کہ زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں جو لوگوں سے کمیشن لیتی تھیں۔ ان کی 7 نسلوں میں سے کسی نے کام نہیں کیا۔
لیکن عمران خان کی قیادت میں عوام نے مافیا کو شکست دی۔فواد چوہدری نے مزید کہا کہ نواز شریف ف اور آصف علی زرداری (Asif Zardari) کے خلاف معاملہ ختم کرنے کے لیے حکومت پر دباؤ تھا کہا گیا کہ ان دونوں سے کچھ لے دے کر معاملہ ختم کرو بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہاتھ ہلکا رکھو۔میں ان لوگوں سے کہتاا ہوں کہ اگر کچھ لے دے کر سمجھوتہ کرنا تھا تو پھر ہم نے عمران خان کو وزیراعظم بنایا ہی کیوں ہے۔ عمران خان کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔عمران خان نے پارٹی کے اندر اور باہر واضح کیا ہے کہ کوئی سودے بازی نہیں ہو گی اور احتساب منطقی انجام تک پہنچے گا۔