Hamza Shahbaz

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

لاہور (سحر نیوز) : اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی جانب سے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا نام ایگزٹ کنڑول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں دس دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
دوران سماعت عدالت نے حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر وزارت داخلہ سے جواب بھی طلب کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس فرخ عرفان نے ریمارکس دیئے کہ نیب کا یہی قانون ہے کہ پہلے سزا دے دیتے ہیں اس لیے نیب کے کام پر جج صاحبان بھی نالاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کو سیاستدانوں پر اعتماد ہے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) نے گذشتہ روز اپنا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں.ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوششیں شروع، آصف زرداری نے بھی اشارہ دے دیا

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ نے نیب میں بعض مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا ۔ نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں ۔ وزارت داخلہ کو بلاجواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیار نہیں۔ آئین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت بنیادی حق ہے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ وزارت داخلہ کو حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت کی جائے۔ جس پرآج لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتےہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں