Qamar Javad Bajwa

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی (سحر نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javad Bajwa) سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javad Bajwa) سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن واستحکام اور افغانستان میں دیرپار قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں.وزیراعلیٰ پنجاب کا زخمی عمیر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرنا مہنگا پڑ گیا

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے وفد کےہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ جیواسٹریٹیجک ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ (Qamar Javad Bajwa) نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر امریکی کمانڈرجنرل جوزف نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں اور پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں