government of Pakistan

عمران خان کا مخالفین کوسیاسی میدان میں بھرپورجواب دینے کا فیصلہ

لاہور(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے ملک کی کشیدہ سیاسی صورتحال پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان (Imran Khan) کا بطور وزیراعظم یہ پہلا عوامی جلسہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بنی گالہ میں تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عطااللہ شادی خیل نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی حربوں کا جواب دینے کیلئے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو میانوالی میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم (Imran Khan) عمران خان 27 جنوری کو میانوالی میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم (Imran Khan عمران خان 27 جنوری کو نمل یونیورسٹی میانوالی میں بھی جائیں گے۔ جلسے سے قبل وزیراعظم نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن میں شرکت کریں گے۔ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی میانوالی کا دورہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے عمران خان کے آبائی شہر میانوالی کیلئے متعدد ترقیاتی منصونوں کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے داوٴد خیل کو تحصیل بنانے،میانوالی میں دو نئے ریسکیو مراکزاورسرگودھا یونیورسٹی کیمپس اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میانوالی کو ہر لحاظ سے ماڈل ضلع بنائیں گے کیونکہ تحریک انصاف نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کے عوام کی خوشحالی کی جانب موڑ دیا ہے ۔شہر میں ٹرانسپورٹ کاجدید نظام لایا جائے گا۔دریائے سندھ کے کٹاوٴ کے باعث اراضی کو دریا برد ہونے سے بچانے کیلئے شیر شاہ سوری روڈ کے اردگرد سپربند بنایا جائے گا۔میانوالی میں سمال ڈیمز کی تعمیر کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں اورنہر کس عمر کو پختہ کرنے کے حوالے سے فنڈفراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو کیڈیٹ کالج عیسی خیل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واٹر سپلائی سکیموں کی تکمیل ،سوہاوا، چکوال،تلہ گنگ،میانوالی روڈ،مظفرگڑھ میانوالی روڈکی تکمیل اورسرگودھا روڈ کو دورویہ کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے اورسنگال روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی انکوائری مکمل کر کے 12روز میں رپورٹ پیش کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیڈیٹ کالج سے متعلق مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اورقبضہ مافیاء کے خلاف مہم کے دوران واگزار کرائی اراضی کا بہترین استعمال یقینی بنانے کیلئے زوننگ کی جائے اور تجاویز پیش کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہسپتالوں اوربنیادی مراکز صحت میں منظورشدہ خالی آسامیوں کو جلد پرکیا جائے ۔ میڈیکل افسرکی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر کی جانی چاہیے اوراس ضمن میں لوکل ہائرنگ کو ترجیح دی جائے ۔عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ڈاکٹروں کے الاوٴنسز میں اضافہ کا حکم نامہ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگا ۔ (Imran Khan)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں