اسلام آباد: ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز سے متعلق اپیلوں پر نواز شریف (Nawaz Sharif) اور نیب کو نوٹسز جاری کردیے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف (Nawaz Sharif) اور نیب کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ نواز شریف کے وکیل نے العزیزیہ ریفرنس میں مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی درخواستوں پر دلائل دیے۔ ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطلی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ضرورت محسوس ہوئی تو اپیل اور سزا معطلی کی درخواست کو الگ کر دیں گے۔ نواز شریف (Nawaz Sharif) کے وکلا نے العزیزیہ میں سزا معطلی کی درخواست میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کے لئے متفرق درخواست بھی دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں.فلم ’ ٹوٹل دھمال ‘ کا ٹریلر جاری
پھر عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی رہائی کے خلاف اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا بڑھانے کے لیے نیب کی اپیلوں کی سماعت کی۔ عدالت نے نواز شریف (Nawaz Sharif) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فلیگ شپ ریفرنس کا مصدقہ ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔
اسلام ہائی کورٹ نے تین ہفتوں میں اپیلوں کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔