اسلام آباد (سحر نیوز) : سانحہ ساہیوال پروزیراعظم عمران خان کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی (President Arif Alvi) نے بھی بیان جاری کر دیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے ۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، ان کے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے ،اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت انشاللہ ان کا خیال تو رکھے گی لیکن ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے ۔ جن بچوں کے سامنے انکے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو، انکے ازہان پر کتنے مضر اثرات مرطب ہونگے ،اسکا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا ہوں ۔ حکومت انشاللہ انکا خیال تو رکھے گی مگر ماں باب کا کوئی نعم البدل نہیں ۔ ظالم قاتلون کو قرار واقعی سزا دی جائے گی
سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پر ابھی تک میں صدمے کی کیفیت میں ہوں۔
پریشان ہوں کہ بچوں کے سامنے والدین کو گولیاں مار دی گئیں۔
انہوں (President Arif Alvi) نے کہاکہ میں صدمے سے دوچار ہوں کہ بچوں کی حالت کیا ہو گی۔ساہیوال واقعہ ہر والدین کے لیے صدمے کا باعث ہے۔صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ سانحہ ساہیوال سے متاثرہ بچوں کی ذمہ داری ریاست اُٹھائے گی۔
اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی فورس نے دہشتگردی کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی جے آئی ٹی رپورٹ آئے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں.سندھ سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہونے والا ہے ، فاطمہ بھٹو کو گورنر لگایا جائے گا
یاد رہے کہ گذشتہ روز ساہیوال میں قادرآباد کے قریب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی )کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون اور 14سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 بچے زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور دو مرد شامل تھے۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک جے آئی ٹی بھی تشکیل دی گئی۔ جس میں حساس اداروں کے اہلکاروں کو بھی شامل کیا گیا۔ جے آئی ٹی تین روز میں سانحہ کی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ مرتب کرے گی۔ (President Arif Alvi)