Imran Khan

وزیراعظم عمران خان2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحہ (سحر نیوز) :وزیراعظم (Imran Khan) عمران خان 2روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے۔ خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا،دوحہ کی سڑکوں کو پاکستانی اور قطری پرچموں سے سجا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی،اسدعمراورغلام سروربھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورمعاون خصوصی ذوالفقاربخاری بھی ہمراہ ہیں۔وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) امیرقطرکی دعوت پرقطرکادورہ کررہےہیں۔اس دورے میں وزیراعظم عمران خان امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی سےملاقات کریں گے۔وزیراعظم کاروباری شخصیات اورپاکستانی کمیونٹی سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں.ساہیوال واقعہ، جے آئی ٹی کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

خارجہ امورکےوزیرمملکت سلطان بن سعدنےوزیراعظم کااستقبال کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم (Imran Khan) کی آمد کے موقع پر انکا بھرپور استقبال کی تیاریاں صبح سے شروع کر دی گئی تھیں۔قطری دارلحکومت کے سڑکوں پر جا بجا پاکستانی پرچم آویزاں کر دئیے گئے تھے،

واضح ہو کہ اس دورے کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اہم معاہدوں پرداستخط کریں گے
قطر پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان کا استقبال قطر کے نائب وزیر خارجہ نے کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ، وزیر خزانہ اور وزیر پٹرولیم بھی قطر کے دورے پر گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم قطری ہم منصب سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔عمران خان قطر میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران قطری حکومت کی جانب سے 2 سے 3ارب ڈالر موخر ادائیگی کااعلان کیا جائے گا، پاکستان اور قطر کے درمیان تجارتی معاہدے بھی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں