اسلام آباد (سحر نیوز) :پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ساہیوال (sahiwal) آپریشن کے بعد وزیر اعظم سے جڑی قوم کی امیدوں کی ٹھیک ٹھیک ترجمانی کر ڈالی۔انکا کہنا تھا کہ میں نہیں ہوں لیکن میرا رب ہے اور پھر یہ یقین ہے کہ میرا وزیر اعظم کسی مجرم کو معاف نہیں کرے گا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔
جیسےجیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کیس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آرہے ہیں۔ساہیوال (sahiwal)واقعہ آج قومی اسمبلی میں بھی گونجتا رہا۔۔آج قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس کے بعد خواجہ آصف کی جانب سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا یا گیا ، اپنے دور حکومت میں ہونے والے سانحہ ماڈل ٹاون کو بھلا کر خواجہ آصف نے کھل کر حکومت پر تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں.العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی متفرق درخواست منظور، نیب کو نوٹس جاری
شیریں مزاری نے حالیہ واقعے کو ن لیگ سے ورثے میں ملنے والی پنجاب پولیس کی کارستانی قرار دے دیا۔۔تاہم وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی۔انکا کہنا تھا کہ جسطرح بچیوں کےسامنےانکےوالدین کوگولیاں ماری گئیں اس کاکوئی ازالہ نہیں۔واقعے کا ذمے دارصرف سی ٹی ڈی نہیں،میں اورایوان میں بیٹھاہرشخص ذمے دارہے۔نظام سے جڑا ہر شخص اس واقعہ کا ذمے دار ہے۔
مزید برآں عام آدمی سے لے کر اراکین اسمبلی تک سب نے انصاف کے فراہمی کے لیے وزیر اعظم عمران خان پر نگاہیں مرکوز کرلی ہیں۔تاہم اس سب پر جذباتی ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیر اعظم سے جڑی قوم کی امیدوں کی ٹھیک ٹھیک ترجمانی کی۔
میں نہیں ہوں لیکن میرا رب ہے اور
پھر یہ یقین ہے
کہ میرا وزیر اعظم کسی مجرم کو معاف نہیں کرے گا!
میرے لیے میرا یقین کافی
تمہارے لیے تمہارا!
میں اپنے یقین پر یقین رکھتا ہوں
چاہو تو تم بھی میرے یقین پر یقین رکھ لو!
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم عمران خان کسی مجرم کو معاف نہیں کریں گے ۔انکا کہناتھا کہ مجھے اپنے قائد پر یقین ہے مخالفین کو چاہیے کہ وہ میرے یقین پر یقین کرلیں مگرقوم کو گمراہ نہ کریں۔ (sahiwal)