government of Pakistan

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مثال قائم کر دی

اسلام آباد (سحر نیوز) : پاکستان تحریک انصاف نے گذشتہ دور حکومت (government of Pakistan) میں لیگی حکومت کے نمائندوں اور وزرا کو بیرون ملک علاج کروانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پی ٹی آئی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد عمران خان اور ان کی جماعت کے لیے کڑا امتحان تھا کہ اب وہ کیسے عوام کےٹیکس کے پیسوں کی بچت کرتے ہیں ، اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کرنے اور حکومتی وزرا اور ارکان کے اخراجات میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر انہیں خوب سراہا گیا ۔
پاکستان تحریک انصاف کے وزرا اور حکومتی ارکان نے کفایت شعاری پالیسی اپنائی تاہم اب حکومت (government of Pakistan) نے وزرا اور حکومتی ارکان کو سرکاری اسپتالوں سے علاج کروانے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے جس کی مثال پہلے کہیں نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے ٹیچنگ اسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت کی بہتری اور ان مراکز کی اپ گریڈیشن کے لئے وزیراعظم عمران خان کی کی نئی پالیسی جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت صوبائی حکومتیں ،وفاقی و صوبائی وزرا، انتظامی مشینری ، عمل درآمد کی پابند بنا دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں.سانحہ ساہیوال کے بعد تحریک انصاف کے وزیر نے استعفیٰ دینے کی پیش کش کردی

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، اوربلوچستان کے سرکاری اسپتالوں کی بابت شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہریوں کو علاج معالجہ کے حوالے سے درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔ پورٹ کے بعد وزیراعظم (government of Pakistan) نے وفاقی و صوبائی وزرا، حکومتی مشینری اور ان کے اہل خانہ کو بوقت ضرورت علاج معالجہ کے لئے سرکاری اسپتالوں سے رجوع کرنے کی پالیسی پیش کر دی جس کے تحت قرار دیا گیا کہ دعووں اور اعلانات کی بجائے عملی اقداما ت کرنا، اور خود اچھے کام کی ابتدا کر کے ہی دوسروں کے لئے مثال بننا حکومتی ترجیح ہے ۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا کہ سرکاری اسپتالوں میں وفاقی و صوبائی وزرا اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجہ کے لئے جانے سے ان اداروں کی کارکردگی اور معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی اور تحفظات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں