Nawaz sharif

نواز شریف کے دل میں تکلیف، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنہ

لاہور: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ماہرین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں العزیزیہ اسٹیل مل کیس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) کو گزشتہ کچھ روز سے دل میں تکلیف کا سامنا تھا، نواز شریف کو ان کی طبیعت کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ

نواز شریف (Nawaz Sharif) کی اسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ایمرجنسی وارڈز کے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی گئی جب کہ مریضوں کے تیمارداروں کو وارڈ سے باہرنکال دیا گیا اور مریضوں کےلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی آئی سی نے دیگر ماہرین کے ہمراہ نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی کے ماہرین کی ایکو رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے دل کے پٹھے معمول سے تھوڑے زیادہ سخت ہیں، اس کے علاوہ ان کی ای سی جی رپورٹ بھی تسلی بخش نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ میں پہلے کہہ چکی ہوں کہ میاں نواز شریف (Nawaz Sharif) کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور انہیں کل پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جارہا ہے لیکن مجھے اور ہماری فیملی کو اس حوالے سے آگاہ تک نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں