Pak Army

پاک فوج نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیو کرلیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(سحر نیوز) پاک فوج (Pak Army ) نے نتھیاگلی میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیوکرکے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج (Pak Army ) نے علی الصبح سوا تین بجے آپریشن کے ذریعے نتھیا گلی کے قریب توحید آباد میں پھنسے تمام سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پرپہنچا دیا۔ آپریشن میں پاک فضائیہ، کیوئیک ریسپانس فورس اورریسکیو1122 نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں.تیل کی درآمدات میں 15فیصد اضافہ

آئی ایس پی آرکے مطابق برف میں پھنسے سیاحوں کومری، کالاباغ اورایبٹ آبادمیں محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں