اسلام آباد ۔ (سحر نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی (Iftikhar Durrani) نے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے منی بجٹ کو سراہتے ہو ئے کہا ہے کہ اس میں کم آمدنی والے گروپ کے لوگوں کو چھوٹے گھروں کی فراہمی کے سلسلے میں ریلیف دیا گیا ہے ۔ بدھ کو نجی نیوز چینلز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں صنعت سازی اور برآمدات میں اضافہ کی راہ متعین کردی ہے اس کے علاوہ ملک بھر میں چھوٹے کاروباری اداروں کے قیام کی راہ بھی ہموار کردی گئی ہے۔
انہوں (Iftikhar Durrani) نے کہا کہ اپنی چھت نہ رکھنے والے لوگوں نرم شرائط پرقرض کی سہولت دی جائے گی جس سے ان افراد کو اپنے گھر تعمیر کرنے کا موقع ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں.لاہور: پولیس ناکوں پر کھڑے اہلکاروں کے لیے نیا ایس او پی جاری
انہوں (Iftikhar Durrani) نے گزشتہ حکومتوں کی کمزوری پالیسیوں پر نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے علاوہ تاریک دور میں پہنچادیا تھا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نیکچھ اشیاء پر ٹیکس کے حوالہ سے ایک سوال پر کہا کہ پرتعیش اشیاء اور غیر ملکی مصنوعات کی قیمتوں میں کچھ اضافہ ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی صنعت کو فروغ دینا چاہتی ہے اور ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔