Imran Khan

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد(سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو آج اسلام آبادطلب کر لیا ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے وزیر اعلی پنجاب کی ملاقات آج دوپہر ہو گی جس میں وہ سانحہ ساہیوال سے متعلق وزیر اعلیٰ پنجاب سے تفصیلات لیں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم (Imran Khan) صوبائی وزراکے بیانات پربرہم ہیں، ملاقات میں جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کریں گے.
وزیراعظم کی پولیس نظام میں اصلاحات سے متعلق بھی وزیر اعلیٰ سے مشاورت متوقع ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنےکی ہدایت کی جائےگی.

یادرہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر سانحہ ساہیوال کا جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں‘ اپوزیشن چاہے تو جوڈیشل کمیشن کے لیے اپنے لوگ بھی نامزد کرسکتی ہے، یہ انسانی المیہ ہے، ہم اسے مثال بنائیں گے.

یہ بھی پڑھیں.منی بجٹ میں اپنے گھر بنانے کے خواہاں کم آمدنی والے لوگوں کو ریلیف دیا گیا ہے

وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کے حوالے سے قطر میں بھی اپ ڈیٹس لیتا رہا، ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جب کہ پنجاب حکومت کو پولیس اصلاحات کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے. ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کوسانحہ ساہیوال سے متعلق فوکل پرسن مقررکرنےکی ہدایت کی جائےگی. یادرہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے مطالبے پر سانحہ ساہیوال کا جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں‘ اپوزیشن چاہے تو جوڈیشل کمیشن کے لیے اپنے لوگ بھی نامزد کرسکتی ہے، یہ انسانی المیہ ہے، ہم اسے مثال بنائیں گے.
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعے کے حوالے سے قطر میں بھی اپ ڈیٹس لیتا رہا، ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے جب کہ پنجاب حکومت کو پولیس اصلاحات کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں