Mohammad Irfan

لمبے قد کے مالک محمد عرفان کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑ گئی

ڈھاکہ (سحر نیوز) قومی ٹیم کے طویل قامت فاسٹ باﺅلر محمد عرفان (Mohammad Irfan) کے لیے جہاز میں سیٹ چھوٹی پڑگئی۔36سالہ محمد عرفان ( Mohammad Irfan) بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ بنگلہ دیش میں سفر کے دوران جہاز میں سوار ہوئے تو اکانومی کلاس میں سیٹوں کے درمیان فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے ان کی ٹانگیں پھنس کر رہ گئی، طویل قامت پیسر کی مشکل کو دیکھتے ہوئے جہاز کے عملے کو بالآخر ترس آگیا، انہوں نے محمد عرفان کو بزنس کلاس میں منتقل کردیا ہے ۔

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر اور کمنٹیٹر ڈین جونز نے محمد عرفان (Mohammad Irfan) کی جہاز میں بنائی گئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”7فٹ 1 انچ قد کا نقصان دیکھے“۔
یہ بھی پڑھیں۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کو آج اسلام آباد طلب کرلیا

یاد رہے کہ محمد عرفان (Mohammad Irfan) نے2010ءسے 2016ءکے دوران4ٹیسٹ ،60ون ڈے اور20ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررکھی ہے ۔محمد عرفان اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں5میچز میں 40.75کی اوسط سے4وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ وہ اب تک 104ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 21.90کی اوسط سے118وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے گزشتہ سال کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ کے کفایتی ترین باﺅلنگ سپیل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں