7 thousand dollars

کراچی ایئرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے 7 ہزار سے زائد ڈالرز چوری

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں اے ایس ایف کاونٹر پر چیکنگ کے دوران پر اسرارانداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار
(7 thousand dollars) سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چوری کی انوکھی واردات ہوئی، اے ایس ایف کاونٹر پر چیکنگ کے دوران پراسرار انداز میں مسافر کے بیگ سے 7 ہزار (7 thousand dollars) سے زائد ڈالر چرالئے گئے۔

امریکا پہنچنے والے پاکستانی مسافر عثمان صدیقی نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل اور امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کو شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ 23 جنوری کو کراچی ایئرپورٹ سے امیگریشن کے بعد اے ایس ایف کاونٹر پر پہنچا تو وہاں بیگ کو چیکنگ کے لئے الگ کیا گیا اور چند لمحوں میں تین لفافوں میں رکھے 7 ہزار (7 thousand dollars) سے زائد ڈالرز سادہ کاغذات اور ایک ایک ڈالر میں تبدیل کردیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں.شیخ رشید کا یکم فروری سے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا اعلان

مسافر عثمان صدیقی نے بتایا کہ طیارے میں بیٹھتے ہی چوری کا علم ہوا تو نجی ایئرلائنز حکام کو آگاہ کیا لیکن اس وقت تک طیارہ اڑان بھر چکا تھا، ادھر وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کے بعد معاملہ تحقیقات کے لئے ڈی جی اے ایس ایف کو منتقل کردیا گیاہے۔ ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے اگر مسافر کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے تو تحقیقات کرکے ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ (7 thousand dollars)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں