Power breaks

کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی: گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی (Power breaks) بند ہوگئی ہے۔

سحر نیوز کے مطابق نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن (Power breaks) ہوگیا ہے۔

کراچی اور بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں بجلی کی تقسیم کارکمپنی کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ قومی گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر علاقوں کی طرح کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا ہے مگرآئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں اور پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔ (Power breaks)

یہ بھی پڑھیں.رہائشی عمارتیں توڑنے کا کہا گیا تو وزرات چھوڑ دوں گا، وزیر بلدیات سندھ

بلوچستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کیسکو کے ترجمان نے بھی بجلی کی فراہمی (Power breaks) میں خلل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گدو اوچ ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے تاہم صوبائی دارالحکومت کو متبادل ذرائع سے بجلی کی بحالی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں