Saad Rafique

سعد رفیق قومی اسمبلی میں حکومتی بنچز کے پاس جا پہنچے

اسلام آباد(سحر نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق (Saad Rafique) قومی اسمبلی میں حکومتی بنچز کے پاس جا پہنچے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کرنے والے مراد سعید کے پاس جا پہنچے اور ان کے سامنے والی نشست پر بیٹھ گئے۔مراد سعید اور خواجہ سعد رفیق کو آپس میں بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز جب وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دھواں دار تقریر کی تو اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا تاہم ان کی تقریر ختم ہوتے ہی خواجہ سعد رفیق (Saad Rafique) حکومتی بنچز کے پاس آ کر بیٹھ گئے اور سیٹھ کا رخ مراد سعید کی جانب موڑ کر ان سے باتیں کرنے لگ گئے۔

دونوں رہنما خوش گپیوں میں مصروف رہے ایسا لگ رہا تھا کہ سعد رفیق (Saad Rafique) نے کوئی خجاص پیغام مراد سعید کو دینے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں.چین سے مالی معاملات کا معاہدہ طے پاگیا، وزیرخزانہ اسد عمر

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مراد سعید خواجہ سعد رفیق (Saad Rafique) کی بات سننے کے بعد قہقہے بھی لگاتے ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز مراد سعید کی دھواں دار تقریر نے اپوزیشن کو احتجاج پر مجبور کر دیا۔
وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ ہمارا منتخب وزیراعظمباہرجاتاہےتو پاکستانیوں سےخطاب کرتا ہے،ان کا وزیر اعظم باہر جاتا تھا تو قطری خطوط لاتا تھا۔وفاقی وزیر مراد سعید کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کا لیڈرآج کرپشن الزام ثابت ہونےپرکوٹ لکھپت جیل میں بندہے۔ ان کا وزیر اعظم باہر جاتا تھا تو قطری خطوط لاتا تھا جبکہ ہمارا منتخب وزیراعظم باہرجاتاہےتو پاکستانیوں سےخطاب کرتا ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے دار شہبازشریف اور رانا ثنااللہ تھے۔انہوں نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کہتے تھے میں سیاست سکھاؤں گا۔آصف زرداریبلاول کو سیاست سکھا دیں ہمیں معاف کر دیں۔اس اپوزیشن نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں