Nawaz Sharif

نواز شریف کو عارضہ قلب لاحق ہے، طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کردی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif) نے العزیزیہ ریفرنس میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی ، درخواست نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین نیب ،جج احتساب عدالت اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں.حینف عباسی نے رہائی کے بدلے بڑی آفر کر دی

نوازشریف (Nawaz Sharif) نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں عارضہ قلب لاحق ہے، اس لئے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ نواز شریف (Nawaz Sharif) کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال کی سزا سنائی گئی ہے، سزا کے خلاف انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع بھی کررکھا ہے اور وہ اس وقت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے ان کا لاہور ہی میں تفصیلی معائنہ بھی کیا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں