Imran Khan

وزیراعظم کا پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ

سلام آباد ۔ (سحر نیوز) وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب پولیس کو کرمنل ریکارڈ کے حامل اہلکاروں سے پاک کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو پولیس میں سکروٹنی کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی کی طرح پنجاب پولیس میں کرمنل ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی سکروٹنی کی جائے۔وزیراعظم نے اس متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایات جاری کر دی ہیں انہوں نے پنجاب میں پولیس کے نظام کو بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔جب کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں سکروٹنی کا عمل شروع کر چکے ہیں۔

پولیس میں مکمل سکروٹنی کے لیے 6ماہ درکار ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی کابینہ اور پنجاب کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) کی زیر صدارت پنجاب سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں.عمران خان کے پارلیمنٹ میں نہ آںے کی انوکھی سامنےآ گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اصلاحات پر فوری عمل کیا جائے گا جس کے تحت 100ماڈل پولیس سٹیشنز بنائے جائیں گے اور خیبر پختونخوا میںپولیس اصلاحات کے کامیاب تجرے سے استفادہ حاصل کیا جائے گا ،پنجاب میں خامیاں دور کر کے خیبر پختونخوا طرز کا پولیس ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے ساہیوال معاملے پر فوری انصاف کی ہدایت دی اورحکام کو کہا کہ ملوث افراد کے مقدمات فوری طور پر عدالتوں میں پیش کیے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں