Actor Rima

اداکارہ ریما نے عمران خان سے ڈانٹ پڑنے کا واقعہ سنا دیا

لاہور(سحر نیوز) : لالی وڈ کی معروف اداکارہ ریما (Actor Rima) نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں اپنے کیرئیر کے دوران پیش آئے کئی واقعات بتا دئیے۔سیاست سے متعلق سوال پر ریما کا کہنا تھا کہ مجھے تمام جماعتوں کی طرف سے دعوی دی گئی کہ آپ ہماری پارٹی کو بطور چئیرپرسن خواتین ونگ جوائن کر لیں اور ہماری سوچ کو آگے لے کر چلیں،میرے سب سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں کئی لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں لیکن پارٹی میں شمولیت کی دعوت عمران خان نے دی۔
اداکارہ ریما (Actor Rima) کا ایک واقعہ بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک بار شوکت خانم فنڈ ریزنگ تقریب میں مجھے مدعو کیا گیا تب میں نے ڈائس پر جا کر کہا کہ میرا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہے لیکن شوکت خانم اسپتال کیلیے میں ہمیشہ حاضر ہوں جس پر عمران خان نے ڈائس پر آکر مجھے ڈانٹا اور کہا کہ جو سیاست میں نہیں وہ کچھ نہیں ہے۔

اداکارہ نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کے الفاظ بہت تلخ تھے جو میں نہیں بتاؤں گی۔

یہبھی پڑھیں.پنجاب حکومت کا فوج، پولیس کےشہداء کیلئےمفت گھربنانےکا اعلان

ریما (Actor Rima) کا مزید کہنا تھا کہ میں سیاست میں آئے بغیر ہی انسانیت کی خدمت کروں گی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک اداکارہ نے مجھے زہر دینے کی کوشش کی لیکن اللہ نے مجھے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ جس شخص کو مجھے زہر دینے کے لیے بھیجا گیا تھا اُسی نے مجھے بتا دیا۔ مجھے زہر دینے کے لیے اُس شخص کو ایک لاکھ روپے دئے گئے تھے۔ فلم انڈسٹری سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ ریما خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں ہراساں کیا جاتا ہے۔
انہوں (Actor Rima) نےمزید کہا کہ مجھے کئی سیاسی جماعتوں نے شمولیت کے دعوت نامے بھیجے ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ ریما شادی سے قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ تھیں۔ ریما خان نے انتہائی کم وقت میں 200 سے زائد فلموں میں جلوے دکھائے ریما خان نے 2011ء میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی، ان کا ایک 4 سالہ بیٹا بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں