Asif Zardari

آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق درخواستاعتراض لگا دیا گیا

اسلام آباد(سحر نیوز) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر آصف علی زردای (Asif Zardari) کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر اعتراض لگا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کر دیا۔رجسٹرار آفس کے مطابق درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات غیر واضح ہیں۔رجسٹرار آفس کے اعتراض کے باعث پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکی۔
آصف علی زرداری کے خلاف درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے اعتراض کے بعد درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی تھی اور اب ہائیکورٹ نے بھی درخواست پر اعتراض لگا دئیے ہیں۔ واضح رہےسپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں.اداکارہ ریما نے عمران خان سے ڈانٹ پڑنے کا واقعہ سنا دیا

درخواستیں آصف زرداری (Asif Zardari) کے امریکہ میں مبینہ فلیٹ کی دستاویزات اور ظاہر نہ کیے جانے پر ان کے اثاثوں کی تفصیلات ساتھ جمع کروائی گئی تھیں۔ درخواستوں میں سابق صدر اور رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کی آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواستوں میں آصف علی زرداری کی جانب سے چھُپائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری نے بیرون ملک کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی لیکن اپنے اثاثے چھُپائے۔ آصف زرداری کے نیویارک میں مین ہیٹن اپر ایسٹ میں پانچ لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے اپارٹمنٹس کی تفصیلات بھی درخواست کے ساتھ شامل ہیں۔ قبل ازیں رواں ماہ 10 جنوری کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس لے لی تھی۔ (Asif Zardari)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں