Bilawal Bhutto

بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ‘پروفیسر فضل کریم خان

لاہور (سحر نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں کا سیاست میں آنے کا امکان نہیں ، بلاول بھٹوز رداری (Bilawal Bhutto) کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بیٹا سلمان خان سائنسدان بنے گا ۔

یہ بھی پڑھیں.عمران، ٹرمپ ملاقات افغان امن مذاکرات کے بعد ممکن ہے، فواد چودھری

مریم نواز اور حمزہ شہبازکے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ، مستقبل میں دونوں کی راہیں جدا ہوں گی ، ان کی چپقلش سے خاندان میں مزید دراڑیں پڑیں گی ۔ پروفیسر فضل کریم خان نے کہاکہ ستاروں کی چال کے مطابق عمران خان کی حکومت مزیدتین ماہ تک مشکلات کا شکار رہے گی وہ کچھ وزراء کو چلتا کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلاول (Bilawal Bhutto) قسمت کے دھنی ہے ان کے ستارے پاکستان سے انتہائی میل رکھتے ہیں وہ (Bilawal Bhutto) اپنے نانا ذواالفقار علی بھٹو اوروالدہ بے نظیر بھٹو کی طرح کردارادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ زائچہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ سیاست میں صرف تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا کردار ہی نظر آرہا ہے بیشتر سیاسی جماعتیں حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں