سابق وزیر تعلیم کالجز و نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی آذاد کشمیر محمد مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) نے بیرسٹر شفیق گورسی کی اچانک وفات پر تعزیت کرتے ہوے کہا کہ بیرسٹر شفیق پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے
انھوں نے نہ صرف پارٹی کے لیے لازوال خدمات دیں بلکہ انسانیت کی بھلائ کے لیے بھی کام کرتے رہے
مرحوم انتہائ ملنسار اور شفیق تھے
مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) نے کہا بیرسٹر شفیق کی اچانک وفات سے پارٹی قیمتی سرمایے سے محروم ہو گئ ہے
مرحوم اپنے خاندان علاقے کا بڑا سرمایہ تھے
یہ بھی پڑھیں.خلیل کی فیملی کو اسلام آباد بلانے کی تحقیقات کی جائیں گی،رحمان ملک
لوگ جس طریقے سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں
وہ اس بات کی دلیل ہے کہ مرحوم اپنے علاقے اور نوجوانوں کی ہر دلعزیز شخصیت تھے
مطلوب انقلابی (Matloob Inqlabi) نے کہا کہ مرحوم دیار غیر میں بھی اپنے لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہے
مطلوب انقلابی نے کہا میری دعا ہے اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب کرے اور لواحقین اور دوست اخباب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔۔۔