Hashim Raza

پی ایس 94 ضمنی الیکشن: ایم کیوایم نے انتخابی میدان مار لیا

کراچی (سحر نیوز) کراچی میں پی ایس 94 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے انتخابی میدان مار لیا ہے، ایم کیو ایم کے امیدوار ہاشم رضا Hashim Raza) 21136) ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے اشرف جبار نے صرف 8765 حاصل کیے۔ کراچی میں ضمنی الیکشن پی ایس 94 کے غیرحتمی اور غیرسرکاری کے نتائج کے مطابق انتخابی حلقے میں کل 149 پولنگ اسٹیشنزمیں سے 147 اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آ گیا ہے۔
نتائج میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے تحریک انصاف کو شکست دے کر انتخابی میدان مار لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے امیدوار ہاشم رضا Hashim Raza) 21136) ووٹ لے کر جیت گئے ہیں۔ ہاشم کے مدمقابل پی ٹی آئی کے امیدوار اشرف جبار نے صرف 8765 لینے میں کامیاب ہوئے۔ الیکشن میں کامیابی پر ایم کیوایم کے پارٹی کارکنان نے لانڈھی الیکشن آفس پر پارٹی ترانوں پررقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔

یہ بھی پڑھیں.بلاول بھٹو کے ستارے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ‘پروفیسر فضل کریم خان

ایم کیوایم (Hashim Raza) کے کنویئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوری نظام کو آگے بڑھانے پرسب کومبارکباد دیتے ہیں۔ آج شہریوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملا اورووٹ گنے بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ آج دباؤ میں کچھ کمی بھی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں جونتیجہ رکا ہوا تھا وہ نتیجہ آج آ گیا ہے۔ سب کوسمجھنا چاہیے کہ کراچی چلتا ہے توملک چلتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں