Shahbaz Sharif

لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ

لاہور(سحر نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف(Shahbaz Sharif) کی ضمانت کی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے دائر درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ پیراگون ہاؤسنگ سٹی سے ان کے موکل کا کوئی تعلق نہیں اور اس کے باوجود انہیں اس کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔
ن لیگ کے صدر کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ریفرنس میں شہباز کے بارے میں کوئی بیان نہیں ہے۔پہلے 50 دن جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا۔اتنے دن دہشتگردوں کو بھی نہیں رکھا جاتا اب نیب کی جانب سے جواب داخل نہیں کرایا جا رہا۔عدالت نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر جواب پیش نہ کرنے پر نیب کے وکیل پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دئیے کہ پیراگون کمپنی کو فائد دینے کے لیے کنٹریکٹ کینسل کیا گیا۔

اس پر شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کے وکیل نے کہا یہ صرف الزام ہے۔ایسا کچھ نہیں کوئی غیر قانونی کام نہیں گیا۔10جنوری کو کیس کی انکوائری شرورع ہوئی اور 22جنوری جو شہباز شریف کو طلب کیا گیا،7 مئی کی تفتیشی رپورٹ میں شہباز شریف کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا کہ وہ ملوث ہیں۔دوران سماعت نیب کے وکیل نے جواب داخل کرنے کی مہلت مانگی اور کیس کو ایک ہفتے کے لیے ملتوی کرنے کی استداع کی جسے بنچ نے مسترد کر دیا۔
شہباز شریف (Shahbaz Sharif) کی ضمانت کی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا فیصلہ کیا ہے۔معزز جج نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے ریفرنس دائر کر دیا ہے اب آپ کے کمنٹس کی ضرورت نہیں جب کہ شہباز شریف کا پیراگون سے کوئی تعلق نہیں ان ہر نیب نے تو متعدد الزمات لگائے ہیں۔جسٹس ملک شہزاد نے ریمارکس دئیے کہ سات ماہ گزر چکےت ہیں مزید تاخیر نہیں ہونے دیں گے۔عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں