Shah Mehmood Qureshi

روس کے خصوصی سفیر برائے افغانستان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد(سحر نیوز) روس کے خصوصی سفیر برائے افغانستان زمیر کابولوف نے وزارت خارجہ کے دفتر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (Shah Mehmood Qureshi) سے ملاقات کی جس میں افغان امن مرحلے سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘اس موقع پر پاکستان میں روس کے سفیر بھی موجود تھے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دہائیوں پرانے مسئلے کے سیاسی حل پر بین الاقوامی سطح پر اتفاق رائے کا خیر مقدم کیا.
افغانستان میں امن اور استحکام کی ضرورت پر بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں اپنی ذمہ داری ادا کر رہا ہے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات سے اندرون افغان مذاکرات سامنے آئیں گے جس سے ملک میں دیرپا امن قائم ہوگا. پڑوسی اور خطے کے دیگر ممالک کے کردار کو نمایاں کرتے ہوئے وزیر خارجہ (Shah Mehmood Qureshi) نے روس کی افغان امن مرحلے میں اہم خدمات کو سراہا.
روسی سفیر نے پاکستان کے خطے کے امور اور افغان امن مرحلے میں رابطوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ روس اور پاکستان (Shah Mehmood Qureshi) افغانستان میں امن اور استحکام کے اہم اسٹیک ہولڈرز ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مشترکہ مفاد میں ہے کہ دونوں ممالک افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے رابطوں کو مزید تیز کریں‘ انہوں نے پاکستان کا افغان امن مرحلے میں کردار ادا کرنے کا بھی خیر مقدم کیا.
دونوں راہنماﺅں نے خطے میں دیرپا امن کے لیے مشاورت اور تعاون کو مزید بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کیا. دریں اثناءصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا‘ حالات خراب ہوئے تو خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا. انہو ں (Shah Mehmood Qureshi) نے بتایا کہ روسی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں افغان امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
وزیر خارجہ نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی نشست اور پاکستان کی سوچ سے آگاہ کیا، روسی وزیر خارجہ کے گرمجوشی سے استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا‘ خطے کے ممالک سے روابط کا فروغ چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، افغانستان میں امن کا فائدہ سب کو یکساں ہوگا‘ حالات خراب ہوئے تو خطے کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں.پاکستانی ٹیم کی مشکلات کا حل ملکی کو چ ہے :عبدالرزاق

خوشی محسوس ہو رہی ہے ہماری اور روس کی سوچ قریب تر ہے، باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے. (Shah Mehmood Qureshi)

وزیر خارجہ نے کہا کہ سینیٹر لنڈسے گراہم کچھ دن پہلے میری دعوت پر تشریف لائے تھے، سینیٹر کی وزیر اعظم عمران خان سے اچھی نشست ہوئی، ان کے خیالات کا اظہار سب کے سامنے ہے. انہوں نے کہا کہ کل سینیٹر لنڈسے گراہم سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، افغانستان سے متعلق نئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ توقع ہے کہ اگلے چند دن میں مزید اچھی پیش رفت ہوگی. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے کے ممالک اور معتبر ادارے ایک پیج پر ہیں، سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی امور خارجہ کے ارکان کو بھی اعتماد میں لیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں