Dr. Ibrahim Mughal

کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والی پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم مغل گھر پہنچ گئے

کوئٹہ (سحر نیوز) : کوئٹہ سے گذشتہ برس اغوا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم (Dr. Ibrahim Mughal) خلیل گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے جس کی تصدیق ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی کے چئیرمین نے بھی کی اور کہا کہ مغوی نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اغوا کار پروفیسر ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو چمن کے مال روڈ پر چھوڑ کر گئے۔
نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل (Dr. Ibrahim Mughal) کو 13 دسمبر کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد آج 48 روز بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس سول اسپتال کے نیورو سرجن ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل جمعرات کو نجی اسپتال سے واپس اپنے گھر شہباز ٹاؤن جا رہے تھے، جس کے بعد وہ لا پتہ ہوگئے، جب کہ گھر والوں کا بھی ان سے فون پر کوئی رابطہ نہ ہوسکا۔

ان کے اغوا کا یہ واقعہ تھانہ بجلی روڈ کے حدود میں پیش آیا تھا۔

نیوروسرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل (Dr. Ibrahim Mughal) کے اغوا کے بعد ان کی بازیابی کے لیے ڈاکٹر تنظیموں نے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا تھا جبکہ ان کے اغوا کی وجہ سے ان کے مریض بھی پریشانی میں مبتلا ہوئے تھے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور/پی ڈی ایم اے میر سلیم احمد کھوسہ نے ڈاکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے ڈاکٹرز سے کہا کہ مغوی ڈاکٹر خلیل ابراہیم کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔
یہ بھی پرھیں.حکومت نے قرضوں کے لیے واپڈا ہاؤس، ڈیمز اور پاور پلانٹس گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر خلیل ابراہیم (Dr. Ibrahim Mughal) کوجلد بازیاب کروا لیا جائے گا۔صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور/پی ڈی ایم اے میر سلیم احمد کھوسہ سے ملاقات کرنے والے وفد میں پروفیسر ڈاکٹر زاہد ، پروفیسر ڈاکٹر غلام رسول ، جمال شاہ کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ، ایس ایس پی انو یسٹگیشن جواد احمد و دیگر شامل تھے ۔ نیوروسرجن کے صحیح سلامت گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ بے حد خوش ہیں جبکہ ان کے اغوا کاروں سے متعلق تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں