Hamza Shahbaz

وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

لاہور(سحر نیوز) وزارت داخلہ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف (Hamza Shahbaz) کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی ہے۔حمزہ شہباز شریف نے ایک بار بیرون ملک جانے کی درخواست کی تھی۔
حمزہ شہباز نے بیرون ملک جانے کی درخواست لاہورکی ایک عدالت کو بھی دی تھی۔ذرائع وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دس سے تیس دن کے لیے دی جاتی ہے۔اس سے قبل حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز غیرملکی ائیر لائن کی پرواز سے بیرون ملک روانہ ہو رہے تھے کہ ایف آئی اے نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ایف آئی اے ذرائع نے حمزہ شہباز(Hamza Shahbaz) کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کی تصدیق بھی کی تھی۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز غیر ملکی ائیر لائن قطر ائیرویز کی پرواز 620 سے دوحہ روانہ ہو رہے تھے کہ انہیں جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا تھا۔ حمزہ شہباز پر نیب کیس ہے اور انہیں بیرون ملک جانے سے ممکنہ طور پر اسی لیے روکا گیا تھا کیونکہ ان پر نیب انکوائری چل رہی ہے۔
کچھ روز قبل حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل کی بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا تھا ، وزارت داخلہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا نام فوری بلیک لسٹ سے نکال دیا تھا،۔ حمزہ شہباز نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، ان کی درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر (Hamza Shahbaz) نے لاہور ہائیکورٹمیں دائر آئینی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ایئرپورٹ پر پتا چلا کہ ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے، انہوں نے وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا، نیب میں بعض مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں.مسلم لیگ ق کے رہنما پر قاتلانہ حملہ، حاکت تشویشناک

حمزہ شہباز (Hamza Shahbaz) کی جانب سے درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ کو بلا جواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیار نہیں، لاہور ہائیکورٹ وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا ۔درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو 10 روز کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا اور اب وزارت داخلہ نے بھی حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں