Asad Umer

تحریک انصاف کا ایک اور دعویٰ حقیقت میں بدل گیا

اسلام آباد (سحر نیوز) : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر (Asad Umar) نے ٹیکسٹائل پالیسی کے حوالے سے کیا گیا اپنا وعدہ سچ کر دکھایا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ابتدائی ماہ ہی میں اپنا بڑا وعدہ سچ کر دکھایا اور ابھی آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 4 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم وزیر اعظم عمران خان اپنے عوامی اقدامات سے اس حکومت کی ساکھ بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب عوام نے بھی موجودہ حکومت سے بہت سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں جسکی بنیادی وجہ الیکشن سے قبل تحریکا انصاف کی جانب سے کئیے گئے وعدے تھے۔ (Asad Umar)

ان میں سے ہی ایک بڑا وعدہ تحریک انصاف کی حکومت نے آج پورا کر دیا ہے۔وہ وعدہ ٹیکسٹائل پالیسی کے حوالے سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں.وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کارکنان کو سرکاری افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی

وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر (Asad Umar) نے اس حوالے سے ٹوئیٹ کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جب میں نے ٹیکسٹائل پالیسی کی بات کی تھی تو سب نے یہ کہا تھا کہ یہ سب ایک سیاسی نعرہ ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں اور ٹیکسٹائل پالیسی کبھی بھی حقیقت نہیں بن سکتی۔انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ابتدائی ماہ ہی میں اپنا بڑا وعدہ سچ کر دکھایا اور ابھی آنے والے دنوں میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں