Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کارکنان کو سرکاری افسران کی کارکردگی مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (سحر نیوز) : وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نے سرکاری افسران کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے پارٹی کارکنان کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری افسران کی کارکردگی اب پاکستان تحریک انصاف کے کارکن طے کریں گے ۔ پاکستان تحریک انصاف کو وزرا اور سرکاری افسران کی کارکردگی پر نظر رکھنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارٹی سطح پر مانیٹرنگ سیل قائم کیا جائے گا۔ مانیٹرنگ سیل کی ذمہ داری سیکرٹری جنرل ارشد داد کو سونپی گئی ہے۔ مانیٹرنگ سیل وزرا اور سرکاری افسران سے متعلق عوامی شکایات وصول کرے گا۔ مانیٹرنگ سیل جائزہ لینے کے بعد شکایات وزیراعظم تک پہنچائے گا۔ ارشد داد کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ سیل کے قیام کا مقصد عوامی شکایات کو وزیراعظم تک پہنچانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں.پی ٹی آئی کی مالی اخلاقی کرپشن کی فائل بن رہی ہے، رانا ثناء اللہ

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) ایک شکایت پورٹل کا افتتاح کر چکے ہیں جہاں ملک بھر سے عوام اپنے مسائل اور شکایات بھجوا سکتے ہیں اور اس پر ایکشن لے کر فوری طور پر مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اب تک سب سے زیادہ پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کو نشانہ بنایا گیا۔
حال ہی میں 20 سے زائد وزرا کے ماتحت محکموں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ کیا پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو گئی ہے۔ سرکاری افسران اور وزرا کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے اب وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کارکنان کو یہ ذمہ داری سونپ دی ہے جو سرکاری افسران اور وزرا کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیں گے اور مانیٹرنگ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے. (Imran Khan)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں