polio workers

وزیر اعظم عمران خان کا پولیو ورکرز کو شاندار خراج تحسین

اسلام آباد (سحر نیوز) :برفباری میں فرائض کی انجام دہی میں مشغول پولیو ورکرز (polio workers) کی ویڈیو دیکھ کر وزیر اعظم بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔پولیو ورکرز کی ٹیم کو ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاوس بلوا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مخلتف علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے تاہم سوات اور چترال جیسے علاقوں میں بھی پولیو ورکرز شدید برف باری میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور فرائض نبھانے کے عزم سے سخت موسم کو بھی شکست دے رہے ہیں۔
گذشتہ روز بھی ایک پولیو ورکر کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ ضلع سوات میں ذمہ دار پولیو ورکرکی شدید برفباری کے بعد رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔صارفین نے پولیو ورکر کے جذبے کو سلام پیش کیا ۔

دیکھتے ہی دیکھتے سلام پولیو ورکر (polio workers) سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

یہ بھی پڑھیں.میری دعا ہے کہ میاں صاحب آج ہی باہر آجائیں

۔فرائض کی انجام دہی میں اس قدر جدوجہد کی ویڈیو عالمی منظر نامے پر چھا گئی۔
دنیا بھر سے ان پولیو ورکرز (polio workers) کی ہمت کو سراہا جانے لگا۔وزیر اعظم عمران خان کی بھی ان پولیو ورکرز کی جانفشانی کو داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔وزیر اعظم عمران خان نے پولیو ٹیم کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے پولیو ورکرز سے ملاقات کرتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی اور انکی فرض شناسی کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے پولیو ورکرز کے ساتھ تصاویر بنوائیں ، تصاویر میں پولیو ورکرز کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ دوسری جانب جرمن سفیر نے پولیو ورکرز کو شاندار خراج تحسین پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں